• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء ہسپتال کی تکمیل کیلئے اپنی تمام تر کاوشیں برو کار لائیں گے،گورنر پنجاب

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ وکلاء کے بچوں کی تعلیم کے لیے بہترین سکول، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں لیڈیز بار کاقیام اور وکلاء ہسپتال کی تکمیل کے لیے اپنی تمام تر کاوشیں برو کار لائیں گے۔ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی ملک جواد خالد اور سیکرٹری جنرل شبیر احمد مرزا ایڈوکیٹ سے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے نمائندوں نے گورنر پنجاب کو ممبران وکلاء کے مسائل اور جاری ویلفیئر پروجیکٹس سے آگاہ کیا اور ان کوہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے دورے کی دعوت دی جس کو گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے باعث اعزاز ہوگا کہ میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی میں بطور مہمان آؤں اور وکلاء ویلفیئر پروجیکٹس میں معاون بنوں۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ وکلاء کے بچوں کی تعلیم کے لیے بہترین سکول، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں لیڈیز بار کاقیام، اور وکلا ہسپتال کی تکمیل کے لیے اپنی تمام تر کاوشیں برو کار لائیں گے۔ وکلاء کی قانون اور آئین کی بالادستی کے لیے قابل قدر خدمات ہیں۔
اسلام آباد سے مزید