• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صادق آباد، نادرا آفس کے قریب فائرنگ کرکے 20سالہ نوجوان کو قتل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں نادرا آفس کے قریب فائرنگ کرکے 20سالہ نوجوان کو قتل کردیاگیا،ایچ آئی یو تھانہ صادق آبادکے انسپکٹر راجہ افتخارنے بتایاکہ فارورڈکہوٹہ آزادکشمیر کارہنے والا سید عدیل نے کمرشل مارکیٹ میں گارمنٹس کی دکان میں کام کرتاتھا۔ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 2بجے کے قریب وہ نادراآفس کے سامنے جارہا تھا کہ دونامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتاردیا ،ملزمان تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرارہوگئے ،مقتول کے گھروالوں کاکہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے ،پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال راولپنڈی میں پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد نعش ورثاکے حوالے کردی ۔ادھرراولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 2افراد کو فائرنگ اور ایک کوچھری مار کرزخمی کردیاگیا، تھانہ کینٹ کو فیضان خان نے بتایاکہ نجی لیبارٹری مال روڈ صدر میں بطور برانچ مینیجر کرتا ہوں احسان الحق جو میری برانچ میں کئیر ٹیکر ہے کو دن کے وقت مختلف کام کہے جو کہ انتہائی کام چور ہے کام نہ کرنے پر ڈانٹ ڈپٹ کی رات کو میں اور آصف بھائی پارکنگ سے گاڑی نکالنے کے بعد پارکنگ سے باہر نکلے تو احسان الحق موٹر سائیکل پر کونے پر کھڑاتھا جس نے موٹر سائیکل میری گاڑی کے آگے کھڑا کر دیا میں اور آصف نیچے اترے تو احسان الحق نے مجھے کہا کہ دن کی ڈانٹ کا مزا چکھاتا ہوں اور پسٹل نکال کر مجھے پسٹل سے گولیاں ماریں جو مجھے کوہلے پر پچھلی سائیڈ لگیں آصف نے منت سماجت کر کے میری جان بچائی اور احسان الحق موقع سے فرار ہو گیا ۔تھانہ دھمیال کو سہیل شیر جان نے بتایاکہ گھر کے باہر گند ی گالیوں کی آوازیں آنے لگیں جس پرمیں اور میر ا بھتیجا ثاقب گھر سے باہر گلی میں نکلے تو محسن عر ف ٹونی مسلح 12 بور رائفل اور دانش مسلح پسٹل دونوں بھا ئی گلی میں موجود تھے دانش نے پسٹل سے بانیت قتل مجھ پر سید ھے فا ئر کر نا شروع کر دیئے جن میں سے ایک فائر میر ی دائیں ٹانگ کے پٹ پر لگا جس سے میں زخمی ہو کرگر پڑا اسی دوران کچھ فائر میر ے گھر کے داخلی دروازے پر بھی لگے اسی دوران ملک ذوالفقار عرف زلفی ہا تھ میں لو ہے کا راڈ لیے ہمرا ہ دختر حفصہ ہا تھ میں چھر ی اٹھا ئے ہو ئے اپنے گھر سے گالم گلوچ کر تے ہو ئے اپنے گھر سے نکل کر باہر گلی میں آکرہم پر دوبا ر ہ حملہ آور ہو ئے حفصہ نے چھر ی سے بانیت قتل میر ے کزن جمیل کے پیٹ پر وار کیا جس نے بمشکل چھر ی کو اپنے ہا تھ سے پکڑ کر روکا اور زخمی ہو گیا۔
اسلام آباد سے مزید