• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ، دشمن عناصر سے 1کلو سے زائد ہیروئن ،چرس ،10 لیٹر شراب برآمد

اسلام آباد،راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار،سٹاف رپورٹر) کیپیٹل پولیس نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں سنگین جرائم میں ملوث 4اشتہاری اور عدالتی مجرمان سمیت 11 سماج دشمن عناصر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 01 کلو 574 گرام ہیروئن، 01 کلو 90 گرام چرس ،10 لیٹر شراب اور 02عدد پستول برآمد کرلئے، مقدما ت درج،مزید تفتیش جاری ہے۔ادھرراولپنڈی پولیس نے 6 ملزموں کو گرفتار کرکے 29 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا،تھانہ وارث خان پولیس نے ملزم ذیشان سے 12 لیٹر شراب، ملزم سخی حیدر سے 7 لیٹر شراب، ملزم عثمان سے 5 لیٹر شراب، بنی پولیس نے ملزم عارف سے 5 لیٹر شراب برآمد کی،رتہ امرال پولیس نے ملزم عادل سے پستول 30 بور معہ ایمونیشن اور تھانہ چکری پولیس نے ملزم ندیم سے پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
اسلام آباد سے مزید