• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے اسلام آباد کے زیر حراست ملزم زین کی فرار ہونے کی کوشش

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے اسلام آباد زون نے تصدیق کی ہے کہ زیر حراست ملزم دس روز قبل ایف آئی اے کی کسٹڈی سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ زونل آفس اسلام آباد حال ہی میں میلوڈی میں شفٹ ہوا ہے جس میں حوالات بھی تیار ہو چکے ہیں۔ ملزم زین نے جعلی ویزے کی بنیاد پر کینیڈا جانے کوشش کی تھی، امیگریشن سٹاف نے ملزم کو آف لوڈ کرکے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کیا، ملزم نے واش روم کا بہانہ بنا کر کھڑکی سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ملزم کا مکمل میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔ ڈاکٹر کے مطابق ملزم کو مکمل صحت مند ہونے پر اسی دن 2 گھنٹے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا تھا۔ کینیڈا ہائی کمیشن نے بھی ملزم کے حوالے سے بتایا تھا کہ ملزم نے 4 سال قبل بھی جعلی دستاویز کی بنیاد پر سٹوڈنٹ ویزا کے لئےاپلائی کیا تھا جس پر ملزم کا ویزا ریجیکٹ کیا گیا تھا۔اب ملزم نے کسی ایجنٹ کے ذریعے ویزا حاصل کیا جس پر ملزم ڈپریشن کا شکار تھا۔ ترجمان ایف آئی اے نے کہا ہے کہ شہری دستاویزات ایجنٹوں کے حوالے نہ کریں۔ بیرون ملک ویزے کے حصول کے لئے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی سے رابطہ کریں۔
اسلام آباد سے مزید