• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی،جھگڑے کے دوران 45سالہ بھائی جاں بحق ہوگیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں بھائیوں میں جھگڑے کے دوران 45سالہ بھائی جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق شمس آباد میں فاروق کارپوریشن کے ساتھ واقع عباسی سٹریٹ میں اتوار کی رات دوبھائیوں ناصر محمود اور یاسر محمودکی آپس میں لڑائی ہوئی ،اور اس دوران یاسر محمود ولد عبدالغنی دم توڑ گیا ،جوکہ دل اور بلڈپریشر کامریض تھا پولیس کے مطابق اس کے جسم پر تشدد کاکوئی نشان نہیں ،اس کی ڈیڈ باڈی بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کردی گئی ،رات گئے پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی تھی ۔
اسلام آباد سے مزید