• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوری کے ناسور کے خاتمے کیلئے متحرک ہیں،چیف ایگزیکٹو آئیسکو

اسلام آباد(جنگ نیوز)چیف ایگزیکٹو آئیسکو نعیم جان نے بجلی چوروں کے خلاف آئیسکو ریجن میں بلا تفریق اور تسلسل سے جاری کاروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کے بجلی چوری کے ناسور کے خاتمے کیلئے آئیسکو مکمل طور پر متحرک ہے رواں ماہ اکتوبر2024کے دوران ڈیٹیکشن ٹیموں نے 49 ہزار سے زائد میٹرز چیک کیے178میٹرز سے بجلی کا ڈائریکٹ استعمال کرنے،7 میٹرز ٹمپرٹ کر کے بجلی چوری کر نے پر متعلقہ صارفین کو 1 کروڑ 62 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے اور پولیس نے اس جرم میں شامل 19 افراد کو گرفتار کیا۔ چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ ستمبر 2023سے جاری کریک ڈاؤن کے دوران 3 ہزار 557 بجلی چوروں کو 30 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں قانونی کاروائی کے تحت پولیس نے 2 ہزار 136 بجلی چوروں کو گرفتار کیا ھے ۔ محمد نعیم جان نے اس عزم کا اعادہ کیا کے حکومت پاکستان، وزارت توانائی اور تمام لاانفورسمنٹ اداروں کی مکمل سپورٹ کی بدولت اس ناسور کا آئیسکو سے جلد خاتمہ کر کے دم لیں گے۔ صارفین بجلی چوری کی اطلاع متعلقہ ایس ڈی او دفاتر، آئیسکو ہیلپ لائن نمبر118یا سی سی ایم سی کے نمبرز 051-9252933-34پر د یں۔
اسلام آباد سے مزید