• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ، ڈینگی سے ایک ہلاکت کی تصدیق، 93 کنفرم مریض

راولپنڈی،اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ، خصوصی نامہ نگار)سرکاری طور پر ڈینگی سے ایک اور ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے93کنفرم مریض سامنے آئے ہیں۔جس کے ساتھ ڈینگی کےکنفرم مریضوں کی تعداد3461ہوگئی ہے۔193ڈینگی کے کنفرم مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔سرکاری طور پر ڈینگی سے راولپنڈی میں سات اموات ہوگئی ہیں۔ سرکاری طور پر ساتویں ہلاکت طارق آباد لاکڑتی کے40سالہ ایم فیصل کی بتائی گئی ہے۔ پوٹھوہار ٹاؤن کے علاقوںچکلالہ،چک جلال الدین ،کلیال ، ڈھوک منشی،رحمت آباد ، مورگاہ ، شکریال نارتھ اور ساوتھ،گرجا،کوٹھہ کلاںلکھن ، گنگال ، دھمیال ، لودھراںوغیرہ سے 46مریض آئے۔ 19 راولپنڈی کینٹ،چار چکلالہ کینٹ ،20میونسپل کارپوریشن،کہوٹہ ایک،ٹیکسلا تین کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک 4ہزار604افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کرائی گئیں۔ 3030کے چالان، 1737 کمرشل بلڈنگ سربمہر کی گئیں اور 2کروڑ 18ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ادھرموثر ڈینگی علاج کے لیے ضلعی انتظامیہ نے مختلف ہسپتالوں میں قائم ڈینگی وارڈز کی کڑی نگرانی شروع کردی ہے، انہیں بتایا گیا کہ پمز میں اب تک 72 پولی کلینک میں 25 سی ڈی اے ہسپتال میں 20 مریضوں کو داخل کیا گیا، جبکہ فیڈرل جنرل ہسپتال میں 12مریض داخل رہے، اے ڈی سی ایسٹ نے ڈینگی وارڈز میں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
اسلام آباد سے مزید