• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد،دہرے قتل اور مقدمے میں نامزد ملزم گرفتار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)تھانہ بنی گالہ پولیس دہرے قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم گرفتار کر لیا ، ملزم نے اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل اور دو کو زخمی کردیا تھا، ملزم کے خلاف 5 ماہ قبل مقتول کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ 27مئی 2024کو تھا نہ بنی گالہ پولیس کو خاتون نے درخواست دی کہ لڑائی جھگڑے کے دوران ملزم سجاد الرحمن و دیگر ملزمان کے ہمراہ اسلحہ آتشیں سے فائر نگ کر کے میرے خاوند عامر عزیز اور بھانجے حاسن کو شدید زخمی کر دیا،جن کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ان موت واقع ہوگئی، جبکہ ملزمان نے دو بچوں انس اور حمدید کو زخمی کر دیا تھا۔ پولیس نے مقتول کی بیوی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، پولیس ٹیم نے تمام قانونی تقاضوں کو مکمل کرتے ہوئے نعش کو ورثاءکے حوالے کیا، ڈی آئی جی اسلام آباد علی رضا نے اس سنگین نو عیت کے وقوعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی زیر نگر انی خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی، تشکیل شدہ پولیس ٹیم نے دن رات کی انتھک محنت کے بعد قتل کے سنگین جرم میں ملوث ملزم سجاد الرحمن کو گرفتار کر لیا جبکہ وقوعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتار ی کے لیے پولیس ٹیم متحر ک ہے،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اسلام آباد سے مزید