• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالیہ آئینی ترامیم پی سی او اور ایل ایف او سے زیادہ خطرناک ہیں، وکلاء تنظیمیں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے وکلاء تنظیموں پاکستان بار کونسل بلوچستان بار کونسل بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن ،ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سبی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کیچ تربت نے ایک مشترکہ بیان میں پارلیمنٹ کے تاریخ میں جبری طور ممبران پارلیمنٹ کو اغوا کرکے ہارس ٹریڈنگ و اسٹیبلیشمنٹ کے تابع پارلیمنٹ کے ذریعے آئین سازی کے جبری عمل کو مسترد کرتے ہوئے کہاہےکہ آج کا دن تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد کیا جائے گا۔ وکلاء تنظیموں کے بیان میں کہا گیاہےکہ پاکستان کے نام نہاد تمام جمہوری پسند پارٹیوں قومی مذہبی قوم پرست جماعتوں نے عوام کو مایوس کردیا ہے۔حالیہ 26 ویں آئینی ترامیم پی سی او اور ایل ایف او سے بھی زیادہ خطرناک ہے ایل ایف او پی سی او میں ڈکٹیٹر سامنے تھا آج ڈکٹیٹر پس پردہ ہے لیکن ہم ملک بھر کے وکلاء نمائندے یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم نے ہر آمریت کا مقابلہ کیا آزاد عدلیہ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا موجودہ نانہاد بے ساکھیوں پر چلنے والی حکومت ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتی ان آئینی ترامیم کو مسترد کرتے ہوئے ملک گیر وکلاء کنونشن تحریک کو وسعت دیں گے بیان میں کہا کہ موجودہ آئینی ترامیم جوڈیشری کے اصل ساخت کو ختم کرکے ملک میں سیاسی پارٹیاں اپنی من پسند ججز لگا کر من پسند فیصلے کرانا چاہتی ہے جسے کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید