• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرک سینٹ مسیح کی خدمات کوتادیریادرکھاجائے گا‘ گورنر ‘ وزیراعلیٰ

کوئٹہ (خ ن)گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے صوبائی اسمبلی کے رکن پیٹرک سینٹ مسیح کے انتقال پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ آنجہانی کی اقلیتوں میں شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے گراں قدر خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گاوزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے پیٹرک مسیح کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ پیٹرک مسیح شریف النفس مخلص سیاسی و سماجی رہنماء تھے جس نے پوری زندگی معاشرتی و سماجی ترقی اور اقلیتوں کی بہبود کیلئے مثبت کردار ادا کیامشکل کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبد الخالق خان اچکزئی نے کہاکہ پیٹرک کی عوامی خدمت اور اقلیتوں کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کوہمیشہ یادرکھاجائے گا۔بلوچستان اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے کہاکہ پیٹرک مسیح کی بے لوث خدمات اور بین المذہبی ہم آہنگی کو یاد رکھا جائے گا۔ مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہاکہ پیٹرک کی پارٹی‘ سیاسی اورسماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہاکہ پیٹرک کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے بلوچستان ایک مخلص اور سماجی خدمت کے جذبے سے سرشار شخص سے محروم ہو گیا ہے۔صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے پیٹرک سینٹ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ پیٹرک نےبطور رکن صوبائی اسمبلی اقلیتوں کی بھرپور انداز میں نمائندگی کی ۔صوبائی وزیرزراعت حاجی علی مدد جتک نے کہاکہ پیٹرک اقلیتی برادری کے مخلص نمائندے تھے ان کی خدمات کویادرکھاجائے گا۔ صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ نے کہاکہ پیٹرک سینٹ مسیح کی وفات سے بلوچستان ایک مخلص اور دیانتدار عوامی نمائندے سے محرومی ہوگیاہے ۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے اربن پلاننگ/چیئرمین کیوڈی اے اسفند یار خان کاکڑ نے کہاکہ پیٹرک کاانتقال اقلیتی برادری کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ پیٹرک سینٹ کی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔پارلیمانی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی میر لیاقت لہڑی نے کہاکہ پیٹرک کی عوامی خدمات اور اقلیتوں کے حقوق کی جدوجہد کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی سیکرٹری برائے محکمہ فشریز معتبر حاجی برکت رند نےکہا کہ پیٹرک سینٹ مسیح اقلیتی برادری کے مخلص رہنما تھے انہوں نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی ترجمانی کی۔
کوئٹہ سے مزید