• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی سیکورٹی گارڈز کوکم تنخواہ دینے کانوٹس لیاجائے‘ نیشنل پارٹی

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے بیان میں کہاگیاہے کہ نجی سیکورٹی گارڈز انتہائی کم تنخواہوں پر اپنی جان ہتھیلی پررکھ کرفرائض انجام دے رہے ہیں مگر افسوس زیادہ تراداروں میں انہیں کم سے کم37ہزارروپے تنخواہ بھی نہیں یہی صورتحال بولان سے ڈیرہ اللہ یار تک سوئی گیس پائپ لائن کی حفاظت پر مامعمور 4ہزار سے سیکورٹی گارڈز کی ہے جنہیں ایک طرف کم تنخواہ دی جارہی ہے تودوسری طرف سیکورٹی کمپنی کے سپروائزر کی جانب سے دوہزار روپے بھتہ وصول کیاجارہاہے بیان میں متعلقہ حکام سے مطالبہ کیاکہ سیکورٹی گارڈز کو 37ہزار تنخواہ کے ساتھ بونس کی ادائیگی بھی یقینی بناکر بھتہ وصولی میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
کوئٹہ سے مزید