• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وحدت کالونی و گردونواح میں مسائل کے انبار لگ گئے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بروری روڈ میں جگہ جگہ گندگی اور کوڑے کے ڈھیر ، بند نالیاں سیوریج کا ناقص نظام ، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تفصیلات کے مطابق بروری کے علاقوں وحدت کالونی، دوسرا و تیسرا اسٹاپ و گردونواح میں مسائل کے انبار لگ گئے ہیں علاقہ مکینوں نے بتایا کہ صفائی کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے ہر طرف کوڑے کے ڈھیر لگے ہیں جس سے شدید تعفن پھیل رہا ہے کچرہ نالیوں میں پھنس جانے کی وجہ سے نکاسی آب کا نظام بھی بری طرح متاثر ہورہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ صفائی کی صورتحال بہتر بنائی جائے۔
کوئٹہ سے مزید