• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی ترامیم کیلئےجو کچھ کیا گیا قوم نہیں بھولے گی،تحریک انصاف

کوئٹہ (پ ر) تحریک انصاف کے رہنما حاجی سیف اللہ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم سے ملک و قوم کو کوئی فائدہ نہیں، عدلیہ کو غلام بنانے کی سازش ہے تاکہ حکمرانوں کی کرپشن کا کوئی بھی پوچھ نہ سکے۔ عمران خان کے ساتھ جیل میں جو سلوک ہورہا ہے پوری قوم اسکی مذمت کرتی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آئینی ترامیم کے لئے ماؤں بیٹیوں کا اغوا ارکان اسمبلی پر تشدد اور جو دوسرے منفی حربے استعمال کئے گئے اسکی نظیر دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی ،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے یہ سیاہ کارنامے ان کے ماتھے کا وہ سیاہ دھبہ ہیں جو کبھی صاف نہیں ہوگا یہ وقت تو گزر جائے گا مگر ترامیم کے لئے جو کچھ کیا گیا یہ قوم کبھی نہیں بھولے گی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے خود کہا ہے کہ وہ سو سال بھی جیل میں رہیں پھر بھی کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ قوم تیار رہے قائد پی ٹی آئی کی طرف سے جلد بڑی کال آئے گی اور پھر پوری قوم سڑکوں پر آکر ان حکمرانوں سے حساب لے گی ۔
کوئٹہ سے مزید