• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی عوام کو حقوق دلائے گی‘ زاہد اختربلوچ

کوئٹہ(پ ر) جماعت اسلامی بلوچستان کےجنرل سیکرٹری زاہداختربلوچ نے کہاہےکہ امرائے اضلاع وذمہ داران ممبرسازی مہم پر خاص توجہ دیں وفودبناکر شہروں دیہات میں ہردر تک پہنچنے کی کوشش کریں جماعت اسلامی کے12 ہزاراراکین دیوانہ وار وقت صلاحیت اورمال خرچ کرکے عوام کو اپنی طرف متوجہ کرنے ممبرزبنانے کیلئے بھر پور کرداراداکر یں انہوںنے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے حقوق ملیں گے عوام نوجوان جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ ظلم وجبر کے خاتمہ ،حقوق کا حصول ممکن ہوسکیں جماعت اسلامی پر کسی خاندان کا قبضہ نہیں۔
کوئٹہ سے مزید