• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی بار نے 26 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی بار ایسوسی ایشن نے 26 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کردیا ہے۔ صدرعامرنوازوڑائچ کا کہنا ہے کہ ترمیم کیلئے جو طریقہ کاراستعمال کیاگیاہےوہ جمہوریت پرسیاہ داغ ہے۔اپنےایک بیان میں صدرکراچی بار عامرنوازوڑائچ نےکہاکہ ہم آئینی ترمیم کو پاس کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں کیونکہ یہ آئینی ترمیم بغیر کسی بحث کے غیر شفاف طریقے سے پاس کرائی گئی ہے ، صدر کراچی بار کاکہناتھاکہ آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کاحق ہےاور ہم بھی اسےتسلیم کرتے ہیں لیکن آئینی ترمیم کیلئے جو طریقہ کار اختیار کیا گیا وہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ ہے ، عامر نواز وڑائچ کاکہناتھاکہ جسٹس منصور علی شاہ کو چیف جسٹس نامزد نہ کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں ہےاس لئے جسٹس منصور علی شاہ کو چیف جسٹس بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔عامر وڑائچ ایڈووکیٹ کاکہناتھاکہ اس آئینی ترمیم کےبعد سیاسی برتری پر مشتمل جوڈیشل کمیشن ججز کی تقرری کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید