کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر محمد جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں پنشنرز سمیت بزرگ شہریوں کی بڑی تعداد کو بائیو میٹرک تصدیق کی شرط کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے ، اس لئےبزرگ شہریوں کو فوری طور پر چہرے کی شناخت کی سہولت فراہم کی جائے ،کراچی چیمبر کا وزیر اعظم کو خط،نادرا بائیو میٹرک تصدیق کو چہرے سے شناخت کے نظام سے تبدیل کرنے کی درخواست 60سال سے زائد عمر کے لاکھوں بزرگ شہریوں کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر محمد جاوید بلوانی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ نادرا کی موجودہ بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت کو فوری طور پرچہرے کی شناخت کی سہولت سے تبدیل کرے جس کی بدولت مختلف اداروں میں بائیو میٹرک تصدیق میں ناکامی کی وجہ سے روزانہ بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنے والے لاکھوں بزرگ شہریوں کو بہت بڑا ریلیف فراہم ملے گا۔