کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)غیرسرکاری تنظیم ہوپ بلوچستان کے زیراہتمام فانسا پاکستان کے تعاون سے کوئٹہ کے نجی اسکول میں ہاتھ دھونے کے دن کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء ، اساتذہ و اسکول کے دیگرعملے نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر طلباء نے صحت اور حفظان صحت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے مختلف فن پارے بناکر خوب داد وصول کی ۔