کراچی (نیوز ڈیسک) جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیف جسٹس مقرر ہونے کی خبر سب سے پہلے جنگ نے دی ۔
19اکتوبر کو دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی نے خبر دی تھی کہ 26ویں ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کی صورت میں جسٹس یحییٰ آفریدی کو ممکنہ طور پر پاکستان کا آئندہ چیف جسٹس مقرر کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے سرکاری ارکان پارلیمنٹ کے ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ آئندہ چند روز میں ترمیمی پیکیج منظور ہونے کے بعد حکومت اور اس کے اتحادی جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پاکستان مقرر کر سکتے ہیں۔
انہوں نے اپنی خبر میں لکھا تھا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی غیر متنازع اور غیر جانبدار ہیں اور کمیٹی جسٹس منصور، جسٹس منیب اور جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام پر غور کرے گی اور جسٹس یحییٰ آفریدی اگلے چیف جسٹس ہوسکتے ہیں۔
ایک روز قبل 22؍ اکتوبر بھی انصار عباسی نے خبر دی تھی کہ چیف جسٹس کے عہدے کےلیے جسٹس یحییٰ آفریدی حکومت کی پہلی پسند ہیں جبکہ جسٹس یحییٰ کے انکار کی صورت میں جسٹس امین الدین خان آپشن ہوں گے۔