• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں ڈینگی کے 95 نئے کیس رپورٹ، تعداد3617 تک جا پہنچی

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے95کنفرم مریض سامنے آئےجس کے ساتھ ڈینگی کےکنفرم مریضوں کی تعداد3617ہوگئی ۔225مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔پوٹھوہار ٹاؤن کے علاقوں چکلالہ، چک جلال الدین،کلیال،ڈھوک منشی،رحمت آباد، مورگاہ،شکریال نارتھ اور ساؤتھ،گرجا،کوٹھہ کلاں لکھن،گنگال،دھمیال،لودھراں وغیرہ سے ًً40مریض آئے۔27راولپنڈی کینٹ،دو چکلالہ کینٹ،14میونسپل کارپوریشن،گوجرخان دو،کوٹلی ستیاں ایک،ٹیکسلا پانچ،کلر سیداں تین،کہوٹہ ایک اور گوجرخان سے دوکنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔
اسلام آباد سے مزید