• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز فٹ بال: بنگلہ دیش کی بھارت کو شکست، پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

کراچی (شکیل یامین کانگا/ اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دیکر ساف ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ بنگلہ دیش کی کامیابی کے بعد پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے ۔ ایونٹ میں پاکستان کو بھارت کے خلاف 5-2کی شکست ہوئی جبکہ اس نےبنگلہ دیش کے خلاف میچ ایک ایک سے ڈرا کھیلا کر پوائنٹس ٹیبل پر صرف ایک پوائنٹس حاصل کیا تھا ۔ نیپال میں بدھ کو بنگلہ دیش نے بھارت کو 3-1کی حیران کن شکست دی ۔

اسپورٹس سے مزید