ملتان(سٹاف رپورٹر) نادرن سوئی گیس پائپ لائن ٹرانسمیشن آفس میں موک ایکسرسائز میں محکمہ سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، سول ڈیفنس، ڈولفن فورسز علاقے کے ایچ ایس اوز اور دیگر ادارے نے بھرپور شرکت کی ، اس موقع پر جنرل مینجر انجینئر اشرف جاوید نے کہا ہے کہ ہمیں خود اپنی حفاظت کرنا ہوگی، تمام محکموں میں موک ایکسرسائز ہونی چاہیے، اس موقع پر ڈپٹی چیف ایڈمن ایاز محمود، سینئر انجینئر ایچ ایس ای شہباز علی جعفر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔