ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں تمام بچوں کو چائلڈ لیبر ، ہر قسم کے تشدداور استحصال سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ، ان خیالات کا اظہار کولیشن اگینسٹ چائلڈ لیبر پاکستان کے سابق نیشنل کوآرڈینیٹر و چیئرمین سی آ ر سی سائوتھ پنجاب شاہد محمود انصاری ، ریجنل وائس چیئر پرسن پاکستان یونائٹیڈ ورکرز فیڈریشن شاہدہ شہگی پیرزادہ ، چوہدری منصور احمد ایڈووکیٹ ، ملک امیر نواز دیگر سماجی رہنمائوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،انہوں نے بتایا کہ یونیسف کی رپورٹ کے مطابق تقریباً12ملین پاکستانی بچے چائلڈ لیبر کا شکار ہیں، غربت، تعلیم تک رسائی کا فقدان اور کمزور قانون کا نفاذ اس مسئلے کی بڑی وجوہات ہیں۔