• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات سمگلروں کیخلاف کارروائی میں مزید تیزی لائی جائے، کمشنر پشاور

پشاور ( وقائع نگار )منشیات سمگلروں کے خلاف کارروائی میں مزید تیزی لائی جائے اور منشیات کے بڑے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے منشیات کے خاتمے کے لئے شروع کئے گئے خصوصی کریک ڈاؤن کو نتیجہ خیز بنایا جائے اس کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری کے خاتمے اور ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور تاجروں اور عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جائے، مقیم غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے لیے بھی سخت اقدامات کئے جائیں، ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام اور پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لئے دور رس اقدامات کیے جائیں، پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کے ساتھ آج سے ہی جرگے منعقد کئے جائیں اور 28 اکتوبر سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے حکمت عملی وضع کی جائے ان خیالات کا اظہار کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ڈویژنل انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
پشاور سے مزید