کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ عملے نےفرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دبئی سے آنے والی خاتون کا زیورات اوردیگرقیمتی اشیاء سے بھرا بیگ لوٹا دیا ۔ دبئی سے آنے والی پرواز ایف زیڈ345کے ذریعے کوئٹہ ائیر پورٹ پہنچنے والی خاتون انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج میں کسٹمز اسکینر مشین کے قریب ٹرالی پراپنا بیگ بھول کر گھر چلی گئی جس میں سونے کے دو سیٹ، دو سونے کی بالیاں، مختلف مصنوعی زیورات ، ایک لیڈیزسوٹ اور دیگر ذاتی استعمال کی اشیاء موجود تھیں۔ ائیرپورٹ انتظامیہ نے ایئر لائن کے ذریعے خاتون کا فون نمبر حاصل کر کے رابطہ کیا، ائیرپورٹ آنے پر ٹرمینل مینیجر نے مسافر کو بیگ سمیت تمام اشیاء حوالے کر دیں۔