لاہور(نمائندہ جنگ)26ویں آئینی ترمیم کی 10شقوں کوسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کردیاگیا،درخواست میں شاہد رانا ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ کسی بھی جج یابنچ کو خاص مقدمے کی سماعت سے روکنا عدلیہ کی آزادی کےخلاف ہے،جوڈیشل کمیشن میں ججز کےعلاوہ دیگر ممبران کی شمولیت عدالتی کودمختاری پروار ہے،ججز کی مانیٹرنگ انصاف کےخلاف ہے،نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی تک موجود الیکشن کمشنر کی توسیع غیر آئینی ہے۔