• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس یحییٰ آفریدی قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے پہلے چیف جسٹس

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیٰی آفریدی28 جون 2018 سے پاکستان کی سپریم کورٹ کے جج کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

22 اکتوبر 2024 کو 12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے انہیں چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر تقرری کے لئے نامزد کیا۔

 وہ خیبر پختونخوا کے سابقہ قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے پہلے چیف جسٹس ہوں گے جو پہلے پشاور ہائی کورٹ اور اب سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنیں گے۔

جسٹس یحیٰ آفریدی 23 جنوری 1965 کو ڈیرہ اسماعیل خان، خیبر پختونخوا میں پیدا ہوئے۔

ان کا تعلق کوہاٹ ضلع کے آفریدی قبیلے سے ہے (جو پہلے وفاقی انتظامیہ قبائلی علاقوں میں شامل تھا)۔ وہ کوہاٹ کی سب ڈویژن (موجودہ درہ آدم خیل تحصیل) کے بابری بانڈہ کے رہائشی ہیں۔

 انہوں نے لاہور میں ایچی سن کالج سے اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کی جہاں انہوں نے او لیول اور اے لیول کیا۔

 1985 میں انہوں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے پولیٹیکل سائنس اور اکنامکس میں بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔

اہم خبریں سے مزید