• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این یونیورسٹی زرعی یونیورسٹی میں مینگو نرسری کے حوالے سے ٹریننگ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف ہارٹیکلچر کے زیر اہتمام مینگو نرسری کے حوالے سے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے بتایا کہ نرسری سرٹیفکیشن کا آغاز آسٹریلوی وفد کی 2006ء کی آمد سے ہوا۔حافظ آصف الرحمن پرنسپل سائنٹسٹ مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ،ڈاکٹر کاشف رزاق پرنسپل انویسٹیگیٹر و چیئرمین شعبہ ہارٹیکلچر،سید انعام اللہ بخاری سائنٹیفک آفیسر مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان نے آم کی تصدیق شدہ نرسری پیدا کرنے کے طریقہ کار کا تفصیل سے بتایا۔انہوں نے آم کی گٹھلی لگانے سے آم کی نرسری کی ٹنل،آم کی نرسری کی پیوند کاری نگہداشت کو اجاگر کیا۔محمد عمیر پروجیکٹ ریسرچ آفیسر نے آم کی نرسری میڈیا کے اجزاء ان کی اہمیت اور اس کی تیاری کے بارے میں بتایا۔ڈاکٹر سمیع اللہ اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ہارٹیکلچر نے مینگو نرسری کی رجسٹریشن کے مراحل اور طریقہ کار کے بارے میں بتایا۔ٹریننگ سیشن کے آخر میں تمام شرکاء کے لیے عملی طور پر تمام مراحل کو فیلڈ میں کر کے دکھایا گیا۔
ملتان سے مزید