• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کو ختم کر نے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں اور اہلیان علاقہ کے زیر اہتمام کینٹ میں انگریز دور سے تعمیر کردہ قدیمی لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کو ختم کر کے پارکنگ اسٹینڈ اور ریڑھی دکانداروں کو جگہ دئیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت مقامی سماجی و سیاسی رہنما باسط توقیر انصاری نے کی جبکہ احتجاجی مظاہرے میں شیخ نسیم،مرتضی بوبی،شیخ عمر، عبداللہ انصاری،سلیم بھٹی،رحمان خان، نیازی، رمضان، قیوم، طلحہ، رب نواز،رحمان و دیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید