• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امانتداری رزق میں برکت و آسانی لانے کا سبب ہے، علامہ الیاس قادری

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ سچائی نیکی کے ساتھ ہے اور جنت میں لے جانے والی ہے اور جھوٹ سے بچتے رہیں کہ جھوٹ گناہ کے ساتھ ہے اور یہ جہنم میں لے جانے والا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز فیضان مدینہ میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر اہل سنت نے کہا کہ امانتداری رزق میں برکت اور آسانی لانے کا سبب ہے اور ایسے شخص کو لوگ پسند کرتے ہیں،جبکہ خیانت سے برکت مٹ جاتی ہے۔
ملتان سے مزید