• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میثاق سنٹر کے افسران میں بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے میثاق سنٹر کے افسران کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ گزشتہ روز میٹنگ کے دوران میثاق سنٹر کی کارکردگی کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ ریجن میں قائم میثاق سنٹر جو اقلیتوں کے تحفظ اور حقوق کے لیے بنائے گئے تھے ۔ کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد توفیق، پروان لعل، شہباز اور لیڈی کانسٹیبل رمشاء شامل تھے۔
ملتان سے مزید