• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوردنی تیل کی فورٹیفیکیشن کے فوائدکے بارے میں آگاہی سیشن

ملتان(سٹاف رپورٹر ) نیوٹریشن انٹرنیشنل نے محکمہ صحت ضلع ملتان کے تعاون سے ’’خوردنی تیل کی فورٹیفیکیشن کے فوائد‘‘ پاکستان میں وٹامن اے اور ڈی کی کمی، کھلے اور غیر صاف شدہ خوردنی تیل کے استعمال اور صحت پر اسکے منفی اثرات" کے بارے میں ایک آگاہی سیشن کا اہتمام کیا، اس آگاہی سیشن میں ڈسٹرکٹ ملتان کی مختلف یونین کونسلز سے لیڈی ہیلتھ سپروائزرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز نے شرکت کی، اس موقع نیوٹریشن انٹرنیشنل کے صوبائی پروگرام مینیجر عزیز الرحمان نے فوڈ فورٹیفیکیشن پروگرام اور کھلے یا غیر صاف شدہ تیل کے استعمال اور اس کے صحت پر منفی اثرات کے حوالہ سے شرکاء کو آگاہی دی،انہوں نے شرکاء کے ساتھ گفتگو کرتے ہوے کہا کہ پاکستان میں نصف سے زیادہ خواتین اور بچوں کی آبادی غذائی اجزاء کی کمی کا شکار ہے، فوڈ فورٹیفیکیشن پروگرام کے زونل مینیجر امجد علی نے کہا کہ کھلا اور غیر صاف شدہ تیل مختلف مہلک بیماریوں کا باعث بنتا ہے، اس موقع پر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ملتان کے ضلعی فیلڈ پروگرام آفیسر عرفان فیض نے کہا کہ محکمہ صحت حکومت پنجاب بھی غذائی اجزاء کی کمی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے بارے میں لوگوں کی آگاہی پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔
ملتان سے مزید