• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سیمینار اور واک

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے سیمینار اور واک کا اہتمام کیاگیا،سیمینار کا اہتمام سنیئر ٹیوٹر آفس اور ڈائریکٹو ریٹ آف سٹوڈنٹس آفیئر کی جانب سے کیا گیا۔ بلیک ڈے کے موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کشمیریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس دن قابض بھارتی فوج نے بازور طاقت مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی تسلط قائم کیا تھا اور کشمیری اپنے خون کی آبیاری سے جذبہ حریت کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔انشااللہ ظلم کی سیاہ رات ضرور ختم ہو گی۔ سیمینار کے اختتام پرکشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔اس موقع پر ڈین ڈاکٹر شفقت سعید، رجسٹرار آصف نواز، ڈاکٹر عبدالغفار، ڈاکٹر عثمان جمشید،ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم،ڈاکٹرمرزا عابد سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء نے بھی شرکت کی۔
ملتان سے مزید