• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان زخمی، ٹریکٹر ٹرالی ٹکرانے سے کار تباہ

ملتان( سٹاف رپورٹر )ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان زخمی، حالت میں نشتر ہسپتال منتقل، پولیس نے 3افراد کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ، تھانہ گلگشت کے علاقے میں تیزرفتار کار موٹر سائیکل سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان آصف شدید زخمی ہوگیا جسے اہلخانہ اپنی مدد آپ کے تحت علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا جبکہ موقع پر لوگوں کے ہجوم نے جمع ہوکر کار ڈرائیور جس کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی کو فرار ہوتے وقت پکڑ کرحوالہ پولیس کردیا جب کہ تھانہ مظفرآباد کے علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی کپاس سے لوڈ ڈیرہ غازی خان جارہی تھی چائنہ چوک کے قریب بس نے اسے اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی تو کارسے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں کار تباہ ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا، پولیس نے بس اور ٹریکٹر ڈرائیورز کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا ۔
ملتان سے مزید