• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت ڈائیگناسٹک سنٹر کی جانب سے بریسٹ کینسر آگہی واک کا انعقاد

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) الخدمت ڈائیگناسٹک سنٹر ملتان کی جانب سے پنک ربن کمپین کے سلسلہ میں بریسٹ کینسر آگہی واک منعقد ہوئی۔ ڈائریکٹر ڈائیگناسٹک سنٹر ڈاکٹر سرور چوہدری،صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ملتان احمد چغتائی نے پروفیسر ڈاکٹرمحمد طارق،پروفیسر ڈاکٹر گوہر علی ارشد اور ڈاکٹر سدرہ فضل کے ہمراہ آگہی واک کا افتتاح کیا اور ڈائیگناسٹک سنٹر سے شروع ہونیوالی آگہی واک کی قیادت کی واک کے شرکاء نے بریسٹ کینسر کے خلاف آگہی کے حوالہ سے بینر پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے واک کلمہ چوک پر اختتام پزیر ہوئی اس موقع پر الخدمت ڈائیگناسٹک سنٹر کی جانب سے معاشرے سے بریسٹ کینسر سمیت مہلک بیماریوں کے خاتمہ کے لیے دعا کی گئی ، اس موقع پر ماہرین کا کہنا تھاکہ بریسٹ کینسر قابل علاج ہے اور اس سے بچاؤ ممکن ہے اس سلسلہ میں متاثرہ اور دیگر خواتین اپنے معالج سے مسلسل معائنہ کرائیں اور معالج کے مشورے سے از خود بھی چیک کرتی رہیں تو اس موذی مرض سے چھٹکارہ ممکن ہے انہوں نے کہا کہ بریسٹ کینسر کے خلاف آگہی مہم وقت کا تقاضہ ہے تاکہ اس مرض کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد مل سکے واک میں شہریوں،الخدمت سٹاف نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید