• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بروقت تشخیص سے بریسٹ کینسر کا علاج ممکن ہے ، ڈاکٹر ناصرہ نسیم

ملتان( سٹاف رپورٹر) کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ ڈاکٹر ناصرہ نسیم نے کہا ہے کہ چھاتی کا کینسر ایک موذی مگر قابل علاج مرض ہے بروقت تشخیص سے بریسٹ کینسر کا علاج ممکن ہے خواتین خود اپنا معائنہ کریں اگر جسم میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی یا گلٹی محسوس ہو تو فوراً طبی معائنہ کروائیں خواتین کی عدم توجہی اور خاموشی کے باعث یہ جان لیوا مرض بنتا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چھاتی کے کینسر کے خلاف آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر بریسٹ کینسر آگاہی ماہ کے سلسلے میں ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تین روزہ آگاہی سیشن کے آخری روزڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن فیکلٹی آف فوڈسائنسز بی زیڈ یو ملتان میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس،چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب ڈاکٹر کنزا نے سیمینار کی صدارت کی تقریب کے منتظم نعیم اقبال نعیم صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نے کہا کہ ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن پنک ربن ڈے کے حوالے سے سہہ روزہ تقریبات کا اہتمام کیا، اس موقع پر سیمینار سے ڈاکٹر کنزا، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن فیکلٹی آف فوڈ سائنسز بہاو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر محمد توصیف سلطان، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ملک خرم افضل ، دانیال عزیز، علی رضا مرزا، ممبر رانا حاکم علی،نعیم چوہان، سحرش خان، ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن کی طالبات نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید