• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی افراد کے معاشی مسائل کے حل کیلئے حکومت کا ہمت کارڈ کا اجرا

ملتان (سٹاف رپورٹر)بصارت سے محروم افراد کی پہچان سفید چھڑی کے عالمی دن بارے مقامی میرج کلب میں تقریب منعقدہوئی جس میں نابینا مرد، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیکرٹری سروسز ساوتھ پنجاب امجد شعیب خان ترین بطور مہمان خصوصی تقریب میں شریک ہوئے۔"وائس آف ویژیولی ایمپیرڈ پرسنز" کے چئیرمین غضنفر عباس،چیف ایڈوائزر ارشد محمود اور تنظیم کے پیٹرن انچیف و سابق صدر ہائیکورٹ بار اطہر شاہ بخاری بھی تقریب میں موجود تھے۔سیکرٹری سروسز ساوتھ پنجاب انجینئیر امجد شعیب خان ترین نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ سفید چھڑی کےدن کو منانے کا مقصد معاشرے کو نابینا افراد کی مشکلات سے آگاہ کرنا ہے۔تقریب میں شریک تمام نابینا افراد میں سفید چھڑیاں اور تحائف تقسیم کئے گئے۔ نابینا افراد نے میوزک، آرٹ اور شاعری کے حوالے سے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔بصارت محروم شاعرہ اسوہ عزیز نے اپنی لکھی نعت اور خانیوال سے تعلق رکھنے والی خدیجہ، نور فاطمہ اور عبیرہ نے ملی نغمہ پیش کیا۔۔تقریب میں نئے عہدیداران سے حلف بھی لیا گیا۔
ملتان سے مزید