• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر معیاری خوراک کی روک تھام کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں

ملتان (سٹاف رپورٹر)غیر معیاری خوراک کی روک تھام کیلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں ، پل برآں اور ایم ڈی اے روڈ پل بارانا پر 2بیکریوں کو ایکسپائری مشروبات کی موجودگی، پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بھرمار ہونے، آلودہ مشنری سے خوراک کی پروسیسنگ کرنے پر 20، 2 ہزار روپے، شیر شاہ روڈ گارڈن ٹاؤن میں ہوٹل کو کھانوں میں چائنہ نمک کا استعمال کرنے پر 15 ہزار، شیر شاہ روڈ پر پولٹری شاپ کو صفائی کے ناقص انتظامات پر 10ہزار روپے ، خانیوال میں اڈہ وجھیانوالا میں سویٹس شاپ کو مٹھائی کی تیاری میں کھلے رنگ کا استعمال کرنے، مٹھائی میں مردہ حشرات پائے جانے پر 20ہزار روپے، باٹی بنگلہ سرائے سدھو میں کریانہ سٹور کو چائنہ نمک فروخت کرنے پر 12 ہزار روپے، سورو موڑ کرم پور میلسی میں ہوٹل کو فریزر میں باسی خوراک کی موجودگی پر 15 ہزار ، اڈہ سانچے والا موڑ وہاڑی میں کریانہ سٹور کو زائدالمیعاد کولڈ ڈرنکس فروخت کرنے پر 7 ہزار مسلم ٹاؤن وہاڑی میں ملک شاپ کو ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر 8 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
ملتان سے مزید