• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔جنوبی پنجاب میں رواں ماہ میں مزید3009افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔2741بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔بجلی چوروں کو مجموعی طورپر 239ملین روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ47.7ملین روپے جرمانہ موقع پر وصول کرلیا گیا۔223بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کرکے حوالات منتقل کیاگیا۔
ملتان سے مزید