• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت سہولت میں ملنے والے شئیرز کی تقسیم غیرمنصفانہ ہے،میڈیکل فورم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ساؤتھ پنجاب میڈیکل فورم نے نشتر ہسپتال میں صحت سہولت پروگرام میں ملنے والے شئیرز کی تقسیم کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے ، کہا ہے کہ ریڈیالوجی، نیوروسرجری اور پتھالوجی سمیت کئی شعبوں کے ڈاکٹرز کو شیئر سے محروم رکھا گیا، جبکہ روٹیشن پہ ڈیوٹی کرنے والے کافی پی جی آرز کو بھی شئیرز نہ مل سکا،اکثر شئیرز میں ڈاکٹرز کو کم جبکہ باقی عملے کو زیادہ شئیرز دیئے گئے ، ہاؤس آفیسرز اور ڈپلومہ کرنے والے پوسٹ گریجوئیٹس کو اس شئیر میں شامل نہیں کیا گیا ۔
ملتان سے مزید