• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن یونیورسٹی میں’آن لائن کمائی اور بیمہ کی شرعی حیثیت‘ بارے سیمینار

ملتان(سٹاف رپورٹر) ویمن یونیورسٹی ملتان میں ’’آن لائن کمائی اور بیمہ کی شرعی حیثیت‘‘ بارے سیمینار منعقد ہوا جس میں طالبات کو حلال اور طیب رزق بارے آگاہی دی گئی ،مہمان مقرر ڈاکٹر خلیل الرحمان ،وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ مسلم معاشرے میں بھی کم ہی لوگ ہیں جو حلال و حرام کی تمیز کرتے ہیں رزق حلال و طیب کھانے سے نیکیوں اور عمل صالح کی توفیق ملتی ہے،گویا کہ رزق حرام سے بچنے والے انسان کیلئے نیک اعمال کرنے آسان ہو جاتے ہیں،رزق حلال سے تقوی و طہارت کا حصول ہوتا ہے ۔
ملتان سے مزید