• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، شہری نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر )ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے، پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 34مقدمات درج کرلیے، تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں عبدالعزیز سے ڈاکو12ہزار چھین کر فرار،تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے محمد یونس سے ڈاکو 80ہزار لے گئے ،امجد حسین سے نامعلوم ملزمان نے موبائل فون و نقدی چھین لی ،تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے میں فرحت حسین سے ڈاکو موبائل فون لے گئے ،تھانہ کوتوالی ،بی زیڈ کے علاقے میں عنصر ،حسن اور سلیمان کے موبائلزفونز چھن گئے ،محسن سے دو ملزمان موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار،تھانہ الپہ کے علاقے میں قمر زمان سےدو ڈاکو 1لاکھ60ہزار روپے چھین کر فرار،تھانہ جلیل آباد ،مظفرآباد اور ممتاز آباد کے علاقے میں نامعلوم ملزمان محمد رمضان ،محمد اسلم اور اشرف کے موبائل فونز چھین کر لے گئے ،تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں خوشی محمد سے ملزمان کپڑے و نقدی لوٹ کر فرارجب کہ محبت علی ، یوسف ، زاہد ، اقبال ، تنویر ،ارسلان ،یاسین ، داؤد آصف ، ذیشان ، واجد سجاد ، محمد رمضان ، محمد رزاق ، امجد ، افضل ، سیف الدین ، مشتاق ، عبدالغفار ، محمد عدنان ،فدا حسین اورحسن عظیم کے گھروں سے نقدی ،طلائی زیورات ،موٹرسائیکلیں ،موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید