• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر اسلم انصاری مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ بہاءالدین زکریا ملتان کے شعبہ اردو میں پروفیسر ڈاکٹر اسلم انصاری مرحوم کی علم و ادب کے لئے ناقابل فراموش خدمات کے اعتراف میں انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیےایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا،شعبہ کے اساتذہ اور طلبہ نے مرحوم کی مغفرت اور ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی، بعد ازاں شعبہ کے اساتذہ ڈاکٹر فرزانہ کوکب ،ڈاکٹر شازیہ عنبرین ،ڈاکٹر محمد آصف ،ڈاکٹر خاور نوازش اور ڈاکٹر حماد رسول نے ان کی شخصیت اور فن کے مختلف پہلوؤں کے حوالےسے گفتگو کی۔
ملتان سے مزید