• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوا کے زیر اہتمام طالبات کی تین روزہ انٹرن شپ ٹریننگ ،سرٹیفکیٹ تقسیم

ملتان ( سٹاف رپورٹر)اپواء ملتان کی جانب سے نجی بینک میں انٹرن شپ کے لیے طالبات کی تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ اختتام پزیر ہو گئی، سرپرست اعلی اپوا بیگم فرخ مختار نے طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے،تقریب میں بنک کے ایریا ہیڈ سروسزمنیجر سید اسد علی ، ڈویژنل ہیڈ تہمینہ شفیع خان اور یونٹ ہیڈ ثناء شاہد چیمہ،آمنہ جاوید اور دیگر آفیشلز جبکہ اپواء کی جنرل سیکرٹری نازیہ یاسر خان جوائنٹ جنرل سیکرٹری تہمینہ منیر ،ممبران طاہرہ نجم ، نادیہ وسیم ،یاسمین بخاری، ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب ملتان ام فروہ ہمدانی ،صدر وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فرح ثاقب پرنسپل اپواء عابدہ اشفاق نے بھی شرکت کی۔
ملتان سے مزید