• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے الزام میں 22افراد کے خلاف مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر )پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، درجنوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج ،تفصیل کے مطابق سامان آتش بازی اور پتنگیں فروخت کرنے کے الزام میں پولیس نے چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،بستی ملوک پولیس نے دوہرے قتل کے ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ،پولیس نے دوشیزہ کو نشہ آور چیز کھلاکر مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے کی اطلاع پرملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی، پولیس نے لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے الزام میں 22افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے خاتون کو گھر سے لیکر بھاگ جانے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 5افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم نذیر احمد سے510گرام چرس ،الپہ پولیس نے ملزم راحیل سے1000گرام چرس ،قطب پور پولیس نے ملزم بابر سے1100گرام ہیروئن ، ملزم بلال سے10لیٹر شراب جبکہ صدر جلالپور پولیس نے ملزم محمد بابر سے10لیٹر شراب برآمد کرلی ، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔سیتل ماڑی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ملزم فرقان سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کررہا تھا جس کو قابو کرکے مقدمہ درج کرلیا اور کارروائی شروع کردی ،پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے عوام الناس کی جان خطرے میں ڈالنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ الپہ پولیس نے ملزم شہباز سے پسٹل ،بدھلہ سنت پولیس نے ملزم راشد سے پسٹل تین گولیاں ،مخدوم رشد پولیس نے ملزم محمد شہباز سے پسٹل دوگولیاں جبکہ دولت گیٹ پولیس نے ملزم عبدالحمید سے پسٹل برآمد کرلیے، چائلڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،بدھلہ سنت پولیس نے دوران تفتیش زیر حراست ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل اور شناختی کارڈ برآمد کرلیے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی،پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،شراب پینے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ،جوا کھیلنے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،شہری کے گھر کو آگ لگانے اور زیورات لیکر فرار ہونے کے الزام میں پولیس نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید