پشاور ( وقائع نگار ) پوری دنیا میں عالمی حسن قرآت میں پاکستان کانام روشن کرنے والے معروف قاری القرا محبوب العلما عالمی ایوارڈ یافتہ حافظ عبدالرشید بن عبد الرزاق کو انڈونیشیا میں عالمی حسن قرآت مقابلہ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر پر میئر پشاور زبیر علی نے مبارکباد پیش کی اور پاکستان کانام روشن کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا، میئر پشاور زبیر علی نے کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کیطرف سے قاری عبد الرشید کو تعریفی اعزازی اسناد سرٹیفیکیٹ سے نوازا اس موقع پر سابقہ ناظم اعلی ضلع پشاور حاجی محمد عمر مہمند د اور ضلع سوات کے امیر قاری فتح اللہ، جے یو آئی پی کے 83 کے نوجوان قیادت جنرل سیکرٹری قاری عبد الباسط اور سلیم خان نے بھی حافظ عبد الرشید کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔