اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر ) ایکٹ کے تحت قائم کی گئی کمیٹی کے سربراہ ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام لکھے گئے ایک اور خط میں ایک بار پھر خصوصی بینچوں میں مقرر مقدمات کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے قراردیا کہ جب تک ججز کمیٹی ʼʼکی آئینی حیثیت کے تعین کیلئے فل کورٹ اجلاس منعقد نہیں ہوتا یا چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم دو سینئر ترین ججوں (جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر ) پر مشتمل پرانی کمیٹی بحال نہیں کی جاتی ، کسی بھی خصوصی بینچ کا حصہ نہیں بنیں گے وہ مفاد عامہ میں صرف اور صرف ریگولر بنچوں میں بیٹھ کرعام سائلین کے مقدمات کی سماعت کرینگے ۔