• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، خورشید شاہ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان حامد میرسے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ بی این پی سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ ہمیں یہ بات سمجھ آئی کہ پاکستان میں اب سیاست کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے لیکن جو بوٹوں پر ہاتھ رکھ کر تجارت کرتے ہیں ان کے لیے سیاست کی گنجائش موجود ہے۔ ہمیں افسوس ہے کہ جن قوتوں نے ان کو ملک سے بے دخل کیا آج بھی وہ اُن کی چوکھٹ پر پڑے اپنے اقتدار کی پیاس بجھا رہے ہیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز سے کئی لوگوں کو اُمید تھی میں نے کہا اتنی اُمیدیں نہ رکھیں انہیں جب چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ بنایا گیا تھا سب جانتے ہیں کہ وہ کس ذرائع سے آئے تھے، پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں ، ایک ترمیم تھی جو ہوگئی جو ملک ، حکومت اور اداروں کے لیے بہتر ہوئی شاید کسی کو یہ اچھی نہ لگی ہو،میرے خیال سے چھبیسویں ترمیم پر اب ہر قسم کی بحث ختم ہوجانی چاہیے تاکہ ملک کے لیے بہتر کام کرسکیں،بشریٰ بی بی کی رہائی سے متعلق میں نہیں سمجھتا کہ یہ کوئی ڈیل کا نتیجہ ہے یہ عدالتوں کا فیصلہ ہے انہوں نے رہا کیا ہے اور اب عدالتوں کو پارلیمنٹ کو اپنے اپنے فیصلے کرنے دیں۔
اہم خبریں سے مزید