• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یحییٰ آفریدی کے چیف جسٹس تعیناتی نوٹیفکیشن پر قبائلی علاقوں میں خوشی کا سماں

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد )جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی اور ہفتے کے روز ایوان صدر میں انکی حلف برداری کے موقع پر ملک بھر میں با العموم اور سابقہ قبائلی علاقہ جات میں بالخصوص خوشی کا سماں ہو گا۔ ان کی تقرری کے نوٹیفکیشن کے اجراء پرقبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ جسٹس آفریدی کا تعلق خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے سے ہے اور ان کی تعیناتی کو نہ صرف قانونی حلقوں بلکہ ان کے آبائی علاقے کے لوگوں نے بھی اہم اور تاریخی قرار دیا ہے۔قبائلی علاقوں کے لوگوں نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا کیونکہ اس علاقے کے افراد کے لئے اعلیٰ عدالتی عہدوں پر نمائندگی ہمیشہ محدود رہی ہے۔ ان کی تقرری کو قبائلی لوگوں کے حقوق، آواز اور قانونی مسائل کو بہتر طریقے سے سمجھنے اور حل کرنے کی طرف ایک اہم قد م قرار دیاجا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید