• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ میں تباہ کن جنگ، آبادی میں نمایاں کمی، 2025 کی پیش گوئیاں

کراچی (رفیق مانگٹ) بلغاریہ کی نابینا خاتون باباوانگا کی جانب سے کی گئیں پیش گوئیوں کے مطابق 2025میں یورپ میں تباہ کن جنگ، آبادی میں نمایاں کمی ہوگی، زوال اور تباہی کا عمل آئندہ برس سے شروع ہو جائیگا، کائنات میں ایک ۜایسا واقعہ رونما ہوگا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ، 2043 تک ، یورپ مسلم حکمرانی میں آئے گا ، 2076 تک ، کمیونسٹ حکمرانی دنیا میں واپس آجائے گی، انسان 2028 تک زہرہ پر جائیگا 

2170 میں دنیا میں شدید قحط ،3005 میں انسان مریخ پر ہوگا اور وہاں جنگ ہوگی، 3797 سےزمین کی تباہی کا آغاز ،5079 کائنات کے خاتمے کا سال ہوگا، ان کی ماضی میں کی گئیں پیش گوئیاں سچ ثابت ہوچکی ہیں.

 انہوں نے 2024میں جنگ کے واقعات میں اضافے کا بتایا تھا ، ٹوئن ٹاورزحملے، یوکرین میں چرنوبل آفت، شہزادی ڈیانا کی موت،دوسری جنگ عظیم ،سوویت یونین کی تحلیل کی پیش گوئیاں، اسٹالن کی موت،کرسک سب میرین ڈیزاسٹر ،2004 کے سونامی ،1985 کے زلزلے کی پیش گوئیاں بھی سچ ثابت ہوچکی ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق باوانگا نے یورپ میں ایک بڑے تنازع کی پیش گوئی کررکھی ہے ہے جو 2025 تک براعظم کی آبادی کو تباہ کرے گی ، یہ پیش گوئی جو خاص طور پر جاری جیو پولیٹیکل تناؤ کی روشنی میں پریشان کن ہے۔

ا ن کا دعویٰ تھا کہ دنیا کا خاتمہ 2025 میں شروع ہوگا ، جب کہ انسانیت 5079 تک مکمل طور پر ختم نہیں ہوگی۔

یورپ میں تنازع کے علاوہ ، اس نے پیش گوئی کی ہے کہ 2043 تک ، یورپ مسلم حکمرانی میں آئے گا ، اور 2076 تک ، کمیونسٹ حکمرانی عالمی سطح پر واپس آجائے گی۔

 2025 کے لئے اس کی خطرناک پیش گوئیاں عالمی امن و استحکام کی نزاکت کی یاد دہانی کے طور پر کام کرتی ہیں ، جس سے انسانیت کے درپیش چیلنجوں جیو پولیٹیکل تناؤ ، ماحولیاتی انحطاط اور معاشرتی بدامنی پر جاری چیلنجوں کی عکاسی ہوتی ہے۔چونکہ دنیا غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔

اہم خبریں سے مزید