• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکیل کا خاتون اسسٹنٹ کمشنر پر انکے دفتر میں حملہ، ’’پاسا‘‘ کا احتجاج

لاہور(آصف محمود بٹ ) پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) آفیسرز ایسوسی ایشن (پنجاب چیپٹر) نے ضلع لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم کی جان کو لاحق خطرات پر سخت تشویش اور دھمکیاں ملنے پر شدید مذمت اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس آفیسرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ یہ پریشان کن واقعہ، جس میں ایک مقامی وکیل کی طرف سے ایک سول سرونٹ کو دھمکانا ثابت ہوتا ہے، عوامی خدمت میں خواتین سول سرونٹ کو درپیش سنگین خطرات کی نشاندہی کرتا ہے اور سرکاری اہلکاروں کے تحفظ اور احترام کے بارے میں اہم سوالات اٹھاتا ہے۔ 

اسسٹنٹ کمشنر کروڑ لعل عیسن انعم اکرم کی طرف سےواقعہ پر دیئے جانے والے بیان کے مطابق صدیق اکبر کھرل ایڈووکیٹ19اکتوبر 2024 کو میرے دفتر(اسسٹنٹ کمشنر آفس )میں حاضر ہوا جہاں ایک سرکاری میٹنگ ہو رہی تھی۔ 

مذکورہ وکیل نے مجھے دھمکی دی کہ میں اس کے کیس میں جاری سٹے آرڈرکو فوری خارج کروں اور جائیداد کے انتقال کو کو منسوخ کروں۔

اہم خبریں سے مزید